اشتہار

’میری یادداشت چلی گئی تھی‘ دیشا پٹانی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیشا پٹانی نے انکشاف کیا ہے کہ دبنگ خان کی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کی یادداشت چلی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیشا پٹانی نے بتایا کہ وہ ’بھارت‘ کی شوٹنگ کے دوران کچھ اسٹنٹس کررہی تھیں کہ اچانک اونچائی سے گر گئیں جس کے نتیجے میں سر پر گہرے زخم آئے تھے اور ان کی یادداشت واپس آنے میں چھ ماہ کا وقت لگا تھ۔

اداکارہ نے بتایا کہ صحت یاب ہونے کے بعد ’بھارت‘ کی شوٹنگ مکمل کروائی تھی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ’بھارت‘ میں سلمان خان، جیکی شیروف، سنیل گروور، تبو، نورا فتیحی، کترینا کیف برنجیندرا کالا، شہزاد خان، کشمیرا یرانی ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

دیشا پٹانی کی فلم ’اک ولن ریٹرنز‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی جس میں جان ابراہم، ارجن کپور، تارا ستیرا، رتیش دیش مکھ، شاد رندھاوا ودیگر شامل تھے۔

فلم کے گانے بھی مشہور ہوئے جس میں انکت تیواری، تارا ستیرا اور التمش فریدی نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

’اک ولن ریٹرنز‘ کی ہدایت کاری کے فرائض موہت سوری نے انجام دیے جبکہ اس کے پروڈیوسرز بھوشن کمار، ایکتا کپور، موہت سوری، کرشنا کمار اور شوبھا کپور تھے۔

یاد رہے کہ دیشا پٹانی نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’ایم ایس دھونی ان ٹولڈ اسٹوری‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔

ایم ایس دھونی میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم میں انوپم کھیر، کائرا ایڈوانی، بھومیکا چاؤلا، راجیش شرما، کُمد مشرا، دیپک دتہ، ہیری تنگری ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں