سڈنی: کپتان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ٹیم ایرون فنچ نے بابراعظم کو عہد حاضر کا بڑا کھلاڑی قرار دے دیا۔
ایرون فنچ نے کہا کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بابراعظم کا کوئی جوڑ نہیں، کھبی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کو بابراعظم کی وکٹ لینا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ بابر کے پاس آپ کے تمام حربوں کا توڑ ہوتا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر لبوشین بھی بابراعظم کی تعریف کرتے نظر آئے انہوں نے کہا کہ بابراعظم کرکٹ کے تمام فارمیٹس کا بڑا کھلاڑی ہے جب کہ میکسویل کا کہنا تھا کہ بابراعظم تسلسل کے ساتھ پرفارم کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بین اسٹوکس سے بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے کی درخواست
ادھر کینگروز کھلاڑیوں اسٹیو سمتھ اور نیتھن لائن نے دیگر کھلاڑیوں کے برعکس انگلش بلے باز جوروٹ کو بڑا کھلاڑی قرار دیا۔
مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ نے بھارتی ٹیم کے سابق قائد ویرات کوہلی کو بڑا کھلاڑی قرار دیا۔
اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نے بے شمار رنز بنائے وہ ایک لاجواب کھلاڑی ہے۔