اشتہار

ثنا فخر ناقدین پر برس پڑیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی معروف فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ثنا فخر نے خود پر ہونے والی تنقید پر ایسا جواب دیا کہ ناقدین منہ تکتے رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو کی معروف ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اداکارہ نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ واکنگ سوٹ ملبوس کئے کسی فٹنس سینٹر میں موجود ہیں۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘میں خود پر ہونے والی تنقید کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہوں، اگر مجھے یقین ہے کہ وہ سچ ہے تو میں اسے تسلیم کرتی ہوں اور اپنی خامی کو ٹھیک کرنے کے لئے سخت محنت کرتی ہوں’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SANA (@sana_fakhar)

- Advertisement -

 

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ثنا فخر اور فخر جعفری کے درمیان طلاق ہوئی تھیں، اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر سے علیحدگی کی افسوس ناک خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ دل ٹوٹ گیا، مگر بعض اوقات تعلق ختم کرنا اس لئے ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ مزید ٹوٹنے سے بچ سکیں اور آپ خود کو ٹوٹنے سے بچا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:  میں ‘مضبوط’ نہیں ہوں، ثنا فخر کا طلاق کے بعد پہلا انٹرویو

یاد رہے کہ ثنا فخر اور فخر جعفری کی شادی دو ہزار آٹھ میں ہوئی تھی، انہیں شوبز انڈسٹری میں ایک مستحکم جوڑا سمجھا جاتا تھا، ان کے دو بیٹے عاضی امام اور ریان امام ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں