تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پسندیدہ ڈش کون سی؟ نادیہ خان کا دلچسپ جواب

پاکستانی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے اپنی پسندیدہ ڈش کا نام بتادیا۔

اداکارہ نادیہ خان نے آج اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ‘گڈ مارننگ پاکستان’ میں شرکت کی، پروگرام کے میزبان ندا یاسر نے ان سے تفصیلی نشست کی، جہاں انہوں نے زندگی کے تلخ وشیریں یادوں کا تذکرہ کیا۔

پروگرام کی میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو کھانے میں کیا پسند ہے؟ جس پر نادیہ خان نے بتایا کہ وہ انہیں ‘آلو بخارے کی چٹنی’ بہت پسند ہے۔

اداکارہ نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ جو میں بتانے جارہی ہوں شاید کسی کو بُرا لگے مگر مجھے زدرہ ، پلاؤ اور اس پر قورمہ ڈال کر کھانا مجھے بہت پسند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان اور فیصل ممتاز پہلی بار کب اور کہاں ملے، خصوصی انٹرویو

کوکنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھانوں کی نسبت دیگر کھانے نہایت آسانی کے ساتھ بنالیتی ہوں۔

یاد رہے کہ طویل عرصے کے بعد نادیہ خان 2017 میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیے جانے والے ڈرامے ’ایسی ہے تنہائی‘سے ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوئیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -