اشتہار

سی ایم انکل! پہلے بیت الخلا تیار کرائیں، بھارت میں انوکھی مہم شروع

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلورو: بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لئے انوکھی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹک میں ریاستی حکومت نے اسکولوں میں ‘بھگوا’ رنگ کرنے کی مہم شروع کررکھی ہے، جس کے خلاف
کرناٹک کانگریس نے کمر کسی۔

کرناٹک کانگریس نے ریاستی حکومت کے خلاف ایک مہم کاآغاز کیا جسے ‘سی ایم انکل’ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی استعمال کیا جارہا ہے، اس مہم کے زریعے کانگریس نے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی سے کلاس رومز کو پینٹ کرنے کے بجائے بچوں کے لیے بیت الخلا بنانے کی اپیل کی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ریاستی سرپرستی میں پھیلائی گئی دہشتگردی کا اعتراف کرلیا

کانگریس پارٹی کی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا گیا کہ ریاست بھر کے اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی کمی ہے، بچے بیت الخلا کے بغیر مشکلات کا شکار ہیں.

ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ‘سی ایم انکل’ اسکول کی عمارتوں کو زعفرانی رنگ میں پینٹ کرنے سے پہلے بیت الخلا بنائیں، پینے کا صاف پانی اور ایسی سہولیات فراہم کریں جس سے بچے اسکولوں کی جانب راغب ہوں۔

خیال رہے کہ کرناٹک حکومت نے ’وویکا اسکیم‘ کے تحت 8100 کلاس رومز کو زعفرانی رنگ دینے کا منصوبہ بنایا ہے، جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں