اشتہار

قائد اعظم ٹرافی، سرفراز احمد نے اپنی کارکردگی سے ناقدین کو کرارا جواب دے ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے قائد اعظم ٹرافی میں شاندار سینچری جڑ ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جارہے قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں نادرن اور سندھ کے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق قائد سرفراز احمد نے شاندار سینچری کرتے ہوئے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا ہے۔

اسی سینچری کے ساتھ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13 سینچری کرنے میں کامیاب ہوئے، نادرن کے خلاف میچ میں انہوں نے   102  رنز کی ذمے دارانہ اننگز کھیلی۔ سرفراز کی اس عمدہ اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔

- Advertisement -

سرفراز احمد قائد اعظم ٹرافی میں اب تک 167 میچز کھیل چکے، جن میں 8515 رنز بناچکے، جس میں 59 نصف سینچری بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں