اشتہار

قومی ہاکی ٹیم پر پابندی اور جرمانے کی تلوار لٹکنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ہاکی ٹیم پر پابندی اور جرمانے کی تلوار لٹکنے لگی ہے اور یہ سب اعلیٰ حکام کی پاکستان کے قومی کھیل سے غفلت اور عدم توجہی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے۔ ایک وقت تھا کہ پاکستان کو ہاکی کی دنیا کی سب سے خطرناک ٹیم گردانا جاتا تھا۔ ورلڈ کپ اور اولمپکس میں ہمیشہ فیورٹ کے طور پر شریک ہوتی تھی اور ٹرافی اٹھا کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کرتی تھی۔

لیکن یہ سب ماضی کا حصہ ہے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ ہر دور میں متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث پاکستان کا قومی کھیل اب انتہائی تنزلی کا شکار ہوچکا ہے۔ کسی ٹورنامنٹ کی ٹرافی اٹھانا تو دور کی بات اب تو ورلڈ کپ، اولمپکس میں براہ راست رسائی حد یہ کہ اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں جانے تک کے لالے پڑ جاتے ہیں۔

- Advertisement -

انتہائی تنزلی کا شکار قومی کھیل کو اب ایک نئے بحران کا سامنا ہے اور وہ ہے ہاکی ٹیم پر پابندی اور جرمانے کی لٹکتی تلوار۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی ہاکی ٹیم نے آئندہ ہفتے جنوبی افریقہ کے دورے پر جانا ہے لیکن بُری خبر ہے کہ ہاکی فیڈریشن کے پاس ٹیم کو جنوبی افریقہ کے دورے پر بھیجنے کے لیے وسائل ہی نہیں ہیں جس کے باعث یہ دورہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

ہاکی فیڈریشن نے مالی مسائل کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی اپیل کی تھی لیکن تاحال وہاں سے بھی اخراجات سے متعلق کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

ہاکی ٹیم اگر جنوبی افریقہ کے دورے پر نہ جاسکی تو نہ صرف اس کی اولمپکس میں واپسی کا سہنری موقع ہاتھ سے نکل جائے گا بلکہ اسے 15 ہزار یورو کا بھاری جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں