اشتہار

آذربائیجان کا اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

باکو: آذربائیجان نے اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آذربائیجان نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کر دیا، فلسطین کی جانب سے آذربائیجان کے اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

آذربائیجان کی پارلیمنٹ نے جمعہ کو اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کے لیے منظوری دے دی، جس کے ساتھ ہی آذربائیجان اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے والی پہلی شیعہ مسلم ریاست بن گئی۔

- Advertisement -

اسرائیل نے آذربائیجان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، تاہم فلسطین نے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

اسرائیلی اخبار کے مطابق نیا سفارت خانہ، جس کے لیے کام پچھلے مہینے سے جاری ہے، تل ابیب میں ہوگا، جہاں پہلے ہی سے آذربائیجان کا سیاحتی دفتر اور تجارتی نمائندے کا دفتر موجود ہے۔

اسرائیل اور آذربائیجان کے درمیان گزشتہ 30 سال سے تعلقات قائم ہیں اور باکو میں 1993 سے اسرائیل کا سفارت خانہ کام کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں