اشتہار

گوجرانوالہ میں بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں کو سبق سکھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں کو پرس چھیننے کی کوشش کرنے پر سبق سکھا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر والدہ کے ساتھ جاتے ہوئے طالبہ سے پرس چھیننے کی کوشش کی۔

بسمہ شاہد نامی بہادر طالبہ نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر دونوں ڈاکوؤں کو ہی پکڑ لیا۔ لڑکی نے ناصرف ڈاکوؤں سے اسلحہ چھینا بلکہ انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے بھی کردیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں لڑکی کو غصے میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ کہہ رہی ہیں کہ والدہ کے ساتھ جارہی تھی اس نے میرا پرس چھیننے کی کوشش کی ۔

تھانہ کینٹ پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں