اشتہار

’میری طرح جل جائے گا‘ نعیمہ بٹ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ نعیمہ بٹ کی ماضی کے مشہور گانے  پر پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں ’طوبیٰ‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں آنجہانی اداکار راجیش کھنہ کی فلم ’پیار دیوانہ ہوتا ہے‘ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے فائر (آگ) ایموجیز بناتے ہوئے گانے کے بول ’پرے چلا جا، میری طرح جل جائے گا یہاں نہیں آ۔‘ لکھے۔

- Advertisement -

نعیمہ بٹ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ دنوں بھی ماضی کے مشہور گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں نعیمہ بٹ طوبیٰ کا کردار ادا کررہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں احسن خان، صبا قمر، میکال ذوالفقار، اسما عباس، محمود اسلم، سیفی حسن، ندا ممتاز، رابعہ کلثوم، عدنان صمد خان ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب خان نے انجام دیے ہیں جبکہ ڈرامے کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے، فراڈ ہر ہفتے کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں