اشتہار

کراچی میں اہلکار قتل؛ ’پولیس نےغفلت اور لاپرواہی کامظاہرہ کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کیس کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکاروں نےغفلت اور لاپرواہی کامظاہرہ کیا شاہین فورس کا کام گاڑیوں کو روکنا اور گھر والوں کی تلاشی لینا نہیں۔

پولیس حکام نے کہا کہ اہلکاروں نےجب دیکھ لیا شہری کے پاس اسلحہ ہے تو 15 پر کال کیوں نہیں کی گئی؟ اہلکاروں نے مسلح شخص کو دیکھنے کے بعد موبائل فون سے ویڈیوز بنانا شروع کردیں، پولیس اہلکاروں نےملزم کو ہتھکڑیاں کیوں نہیں پہنائیں؟

کراچی: ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے والا ملزم سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا نکلا

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے بیان دیا گاڑی سے لڑکی اتر کے فرار ہو گئی اہلکاروں کوخاتون کےاغواکی اطلاع ملی تو15پرکال کرکےاضافی نفری کوکیوں نہیں بلایا؟ فرار ہونے والی لڑکی کہاں ہے،کسی کو معلوم نہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق وقوعہ سےحاصل سی سی ٹی وی میں بھی کوئی لڑکی نظرنہیں آئی ملزم خرم نے پولیس اہلکار کو شہید کرنے کے بعد اپنا موبائل فون بند کر دیا ملزم کےگھر سےجو اسلحہ ملا ہےاس کو فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں