اشتہار

انجلینا جولی نے اپنے قتل کیلیے کرائے کا قاتل کیوں رکھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاس انجلس: عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے قتل کے لیے خود کرائے کا قاتل رکھا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی کی ٹیم کے ایک ممبر نے ’اوکے ڈیاریو‘ اخبار کو انٹرویو دیا۔

ٹیم ممبر نے بتایا کہ انجلینا جولی نے اپنی زندگی کے خاتمے کے لیے کرائے کے قاتل کی خدمات حاصل کیں، اداکارہ نے اسے رقم بھی ادا کر دی تھی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: دوران پرواز سابق شوہر نے کیسے تشدد کیا؟ انجلینا نے خاموشی توڑ دی

اس نے بتایا کہ وہ کافی مہذب شخص تھا، اُس نے قتل کے بارے میں سوچنے کے لیے اداکارہ سے دو ماہ کا وقت لیا بعد ازاں اس سے انکار کر دیا لیکن اس دوران بھی انجلینا کا ارادہ نہیں بدلا۔

ٹیم ممبر نے بتایا کہ انجلینا جولی نے سوچا کہ اگر میں خودکشی کرتی ہوں تو اردگرد کے لوگ مجھے ہی قصور وار سمجھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں