اشتہار

’صدر کو آرمی چیف کی سمری مسترد کرنے کا اختیار نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد ایس زبیری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے ارسال کی گئی سمری مسترد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار عابد ایس زبیری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آرمی چیف کی تقرری کرنا وزیر اعظم کا اختیار ہے، صدر مملکت اگر سمری روکتے بھی ہیں تو یہ اختیار محدود ہے،صدر سپریم کورٹ

عابد ایس زبیری نے کہا کہ صدر مملکت سمری کو واپس بھجوا سکتے ہیں یا تاخیر کر سکتے ہیں، کسی خاص تقرری کے لیے قوانین نرم کرنے کے قانونی اثر پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں