جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی میں بلدیاتی الیکشن سے قبل جماعت اسلامی کا بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن سے قبل جماعت اسلامی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو برطرف کرنے کا اہم مطالبہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل ایڈمنسٹریٹر کو برطرف کیا جائے اور پولنگ کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد نئی اسکیمیں دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے اس لیے اب نئی اسکیمیں نہیں آنی چاہئیں کیونکہ ایسے مرحلے پر نئی اسکیمیں دھوکا دینے کے لیے ہوتی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی بنیادوں پر انتظامی بھرتیاں کی ہوئی ہیں۔ الیکشن انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا تو حکومت اثر انداز ہونے کی کوشش کرے گی اس لیے سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو برطرف کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کی اہم وضاحت

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی نا اہل حکومت نے 6 سال میں اورنج لائن سسٹم بنایا جو انتہائی فلاپ منصوبہ ہے۔ یہ ہماری جیبوں پر ڈاکا مارتے ہیں۔ بی آر ٹی کراچی میں کامیاب سسٹم نہیں ہے۔ گرین لائن وفاق کا منصوبہ ہے اور وہ مکمل ہی نہیں ہو پا رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جتنا بھی مینڈیٹ دے دو کسی کی ترجیح میں کراچی نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں