تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کی اہم وضاحت

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 15 جنوری کو شیڈول کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے اہم بیان جاری کرکے اس حوالے سے جاری مختلف افواہوں سے متعلق وضاحت کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے لیے دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوں گے بلکہ پہلے سے جمع شدہ کاغذات نامزدگی پر ہی انتخابات میں حصہ لیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے دیگر تمام مراحل مکمل ہوچکے اب صرف پولنگ ہونا ہے جو 15 جنوری 2023 کو ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جن حلقوں سے امیدوار انتقال کرگئے ہیں وہاں 15 جنوری کے بعد ضمنی الیکشن ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے اپیل کی ہے کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن کے التوا کے خلاف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دو ماہ کے اندر کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی حکم کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -