تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اشرافیہ ضد چھوڑ کر عوام کا فیصلہ قبول کرے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اشرافیہ ضد چھوڑ کر عوام کا فیصلہ دل سے قبول کرے،  راولپنڈی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مافیاز کو شکست دینا پاکستان کے بہترین مستقبل کے لیے ضروری ہے، کل راولپنڈی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گیلپ سروے کے مطابق63فیصد پاکستانی فوری الیکشن چاہتے ہیں، سیاسی جماعتیں اور ادارے عوام کا فیصلہ قبول کریں، عمران خان کی صحت بہتر ہے وہ عوام کے حقوق کیلئے باہر نکلے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اشرافیہ اپنی ضد چھوڑے اور عوام کا فیصلہ دل سے قبول کرے، نئے انتخابات سے ہی ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے رانا ثناءاللہ کا اپنی قیادت کے ساتھ رابطہ نہیں ہے، رانا ثناء اللہ کی قیادت نے رابطہ کیا تھا تو ہم نے کہا کہ پہلے الیکشن کا اعلان کریں پھر بات ہوگی جو وہ الیکشن کرانے کیلئے ہی تیار نہیں تو بات کس لیے کی جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناءاللہ روزانہ خبریں سنارہے ہوتے ہیں کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، ہم نے ان کو ہی خبریں سنانے کیلئے بٹھانا ہوتا تو ریڈیو ہی سن لیتے۔

وزیر اعظم کے دورہ ترکیہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے پاس اور کوئی کام ہی نہیں روزانہ طیارہ بھر کر باہر نکل جاتے ہیں، غیر سنجیدہ طبقہ ملک پر مسلط ہے،ان لوگوں کو ملک کی کوئی فکر ہی نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر یہ لوگ اپنے پیسوں سے سیاحت کرتے تو پھر ہمیں کوئی مسئلہ نہیں تھا، یہ لوگ روزانہ عوام کے پیسوں سے جہاز بھر کر گھومنے نکل جاتے ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف جو مرضی کرلیں انہیں فیس سیونگ نہیں مل سکتی، وہ صرف لاہور کے لکشمی چوک میں کھانا کھا کر ہی دکھادیں دیکھیں پھر کیا ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -