20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کریتی سینن نے کس اداکار سے شادی کی خواہش ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے شادی سے متعلق سوال پر ساؤتھ انڈین اداکار پربھاس سے شادی کی خواہش ظاہر کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کریتی سینن حالیہ ریلیز ہونے والی ’بھیڑیا‘ کی پروموشن کے مصروف تھیں، میزبان نے ان سے سوال کیا تو اداکارہ نے پربھاس، ٹائیگر شیروف اور کارتک آریان کے نام لیے۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میں ’فلرٹ‘ کارتک آریان کے ساتھ، ’ڈیٹنگ‘ ٹائیگر شیروف اور ’شادی‘ پربھاس سے کرنا چاہوں گی۔

- Advertisement -

کریتی سینن اور پربھاس نے اوم راوت کی فلم ’آدی پُرش‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور فلم کا ٹیزر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آدی پُرش کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کریتی سینن اور پربھاس کو عوامی سطح پر بھی دیکھا گیا تھا جب سے ہی دونوں سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنیں اور کہا جانے لگا کہ شوبز جوڑی ڈیٹنگ کررہی ہے۔

کریتی اور پربھاس سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اکثر قیاس آرائیاں کی جاتی رہتی ہیں۔ اداکارہ کے حالیہ انکشاف نے ساؤتھ اسٹار پربھاس کے مداح خوش ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کریتی سینن اور پربھاس کی جوڑی سے متعلق تبصرے کیے جارہے ہیں۔

یہ پڑھیں: ورون اور کریتی کی فلم ’بھیڑیا‘ ریلیز ہوتے ہی ’ آن لائن لیک‘ ہوگئی

یاد رہے کہ ’بھیڑیا‘ میں کریتی سینن نے ورون دھون کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے، امر کوشک کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم کی دیگر کاسٹ میں ابھیشک بینرجی، دیپک دوبریال، سوربھ شکلا ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں