تازہ ترین

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

میڈرڈ: یوکرین سفارت خانے میں پارسل بم دھماکا

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں یوکرین سفارخانے میں پارسل بم دھماکا ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈرڈ میں واقع یوکرین سفارخانے میں پارسل بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

یوکرین نے میڈرڈ میں ہونے والے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا دوپہر ایک بجے کے قریب اس وقت ہوا جب سفارت خانے کے عملے کا ایک رکن خط کھولنے کی کوشش کررہا تھا کہ دھماکے سے پھٹ گیا۔

سفارتی حکام نے بتایا کہ دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے ہلکے زخم آئے اور اسے علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہوسکتا ہے روس یوکرین جنگ برسوں تک جاری رہے، امریکا

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ لفافہ سفیر سرہی پوہوریلٹسیف کو دیا جانا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھرا یہ خط عام ڈاک کے ذریعے سفارت خانے پہنچا تھا اور اسے اسکین نہیں کیا گیا تھا۔

ادھر میڈرڈ میں سفارت خانے میں ہونے والے پارسل بم دھماکے کے بعد یوکرین نے بیرون ملک اپنے قونصل خانوں کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔

Comments

- Advertisement -