اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

ثقلین مشتاق بھی ’ڈیڈ پچ‘ پر بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق پنڈی ٹیسٹ کی ’ڈیڈ پچ‘ پر بول پڑے۔ ان کا کہنا ہے کہ پتچ تھوڑی سے سپورٹو ہونی چاہیے تھی۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ آج کا دن بہت پرجوش تھا انگلینڈ کے حق میں شائقین نےبڑا پسند کیا شاہین انجرڈ تھا ہمارے پاس یہی بالرز تھے محمد علی ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کر رہا تھا باقی بالرز بھی اچھے ہیں ان کی ہرفارمنس بھی اچھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج ٹیسٹ میچ کا پہلا دن تھا ہمیں پہلے دن ہی آگے کی باتیں نہیں کرنی چاہیے آج انگلینڈ کا دن تھا اور بہت اچھا کھیلا انگلش ٹیم نے۔

- Advertisement -

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس چار بالرز تھے جن پر انحصار کر رہے تھے اگر لائٹ کا مسئلہ نا ہوتا تو مزید کھیلنے کا موقع تھا، میچ 20 سے 25 منٹ پہلے ہی ختم کیا گیا ہے لائٹ بہتر نہیں تھی

انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیم نے بہت اچھی ورکنگ کی ہوئی ہے ہماری بہت زیادہ شارٹر ورژن کہ کرکٹ ہوئی، آج کے دن انگلش ٹیم نے بہت اچھا پرفارم کیا ہے ہمیں تعریف کرنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں