اشتہار

سعودی عرب میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، شاہ رخ کی پذیرائی اور جمائمہ خان کی فلم

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے فلمی ستاروں نے حصہ لیا اور ریڈ کارپٹ پر خوب جگمگائے۔

اس رنگا رنگ تقریب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو بہترین کا ایوارڈ دیا گیا۔ بھارتی اداکار نے اس پذیرائی پر سعودی وزارت ثقافت کا شکریہ ادا کیا اور شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔

- Advertisement -

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں جمائمہ خان کی بنائی گئی فلم کو بھی دکھایا گیا جس میں پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ فلم کی نمائش پر پوری کاسٹ کو اسٹیج پر بلایا گیا۔

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 10 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں پاکستان، بھارت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر سمیت دیگر ممالک کی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں