تازہ ترین

داعش کے خلاف امریکہ کو ہوائی اڈے نہیں دیئے، ترکی

ترکی : ترکی کے نائب وزیرِاعظم نے امریکا کو شدت پسند تنظیم داعش کے کیخلاف کارروائی کیلئے ہوائی اڈے دینے کی تردید کردی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں یالچین اکدوگان کا کہنا تھا کہ شام اور عراق میں داعش کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی فوج کو ترکی کے فضائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے کے بارے میں واشنگٹن سے کوئی سمجھوتہ طے نہیں پایا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ملکی مفاد کو مدِ نظر رکھ کر ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

گذشتہ روز امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے بتایا تھا کہ عراق اور شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑنے کے لیے ترکی اتحادی فورسزکو فوجی اڈے فراہم کرے گا۔

امریکا عراق اور شام میں داعش کے خلاف فضائی حملے کر رہا ہے، داعش کے جنگجوؤں نے گذشتہ مہینوں کے دوران عراق اور شام کے بہت سےعلاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -