تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ارشد شریف نے اللہ کی راہ میں جان دی، انہیں مردہ مت سمجھو، مولانا طارق جمیل کی خصوصی دعا

اسلام آباد : معروف اسکالر مولانا طارق جمیل نے شہید ارشد شریف کے چہلم کے موقع پر خصوصی دعا میں کہا کہ ارشد شریف نے اللہ کی راہ میں جان دی انہیں مردہ مت سمجھو۔

تفصیلات کے مطابق شہید صحافت ارشد شریف کا چہلم ان کے گھر میں ہوا، چہلم کے موقع پر شہید ارشد شریف کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کرائی گئی اور شہید ارشد شریف کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی گئی۔

معروف اسکالر مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر خصوصی دعا کرائی، انھوں نے کہا کہ شہید ارشد شریف نے اللہ کی راہ میں جان دی انہیں مردہ مت سمجھو، شہید کا خون کبھی جمتا نہیں۔

معروف اسکالر کا کہنا تھا کہ کیا ظالموں نے اللہ کو غافل سمجھاہواہے؟ ایک زرہ بھی خداسے پوشیدہ نہیں ہے، اللہ تعالیٰ کی جانب سے ظالم کی پکڑبڑی سخت ہوگی۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مظلوم کی آہ پر اللہ کاعرش ہل جاتاہے، ظالم کا حساب دنیا سے شروع ہوجاتا ہے ہمیں پتہ نہیں چلتا، ظالم دنیا میں اپنی طاقت سے بہت کچھ مینج کرلیتا ہے لیکن ظالم کی طاقت میرے اللہ کے سامنے کچھ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قیامت کے دن ہر مظلوم کے وکیل محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے، تمام مقتول حضرت امام حسین کے جھنڈے کے نیچے ہوں گے۔

معروف اسکالر نے مزید کہا کہ قیامت کے دن اللہ سب سے پہلے قتل اور مقتول کا حساب کرے گا، ارشد شریف کو بخشش کے لیے دعاؤں کی ضرورت نہیں، جو ارشد شریف کے دعا کرتا ہے تو سمجھے وہ اپنے لیے دعا کر رہا ہے، ارشد شریف کی نیکی اور شہادت کے صدقے دعا کرنے والے کو فائیدہ ہوگا۔

دعا کے بعد مولانا طارق جمیل نے شہید ارشد شریف کی والدہ سے ملاقات کی، ارشد شریف کی والدہ نے دعا میں شرکت پر مولانا طارق جمیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا میرے بیٹے کے لیے آپ نے بہت اچھی دعا کرائی۔

Comments

- Advertisement -