فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ پری کوارٹر فائنل مرحلے کے آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے فاتح ٹیمیں اگلے مرحلے میں جب کہ ناکام خالی ہاتھ وطن جائیں گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں دنیا کے سب سے مقبول ترین کھیل فٹبال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ پری کوارٹر فائنل مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور آج بھی دو میچز اگلے مرحلے تک کی رسائی کیلیے دو ٹیموں کا فیصلہ کریں گی۔
آج کا پہلا میچ 2010 کی عالمی چمپئن اسپین اور مراکش کے مابین ہوگا۔ دونوں ٹیمیں رات 8 بجے مقابلے کے میدان میں اتریں گی۔
عالمی شہرت یافتہ کرسٹیانو رونالڈو کی پُرتگال اور سوئٹزر لینڈ اگلے مرحلے تک رسائی کی جنگ کے لیے رات 12 بجے ٹکرائیں گی۔
اس سے قبل دفاعی چیمپئن فرانس، انگلینڈ، ارجنٹینا، نیدر لینڈ، برازیل اور کروشیا کی ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل نے جنوبی کوریا کو چاروں شانے چت کردیا
میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔