اشتہار

’ہمیں ارادہ بلند رکھنا ہے، کوئی ڈیفالٹ کا چانس نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں ارادہ بلند رکھنا ہے کہ ملک کے ڈیفالٹ کا کوئی چانس نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینئر رہنما اپٹما گوہر اعجاز کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے محنت کی پانچ دن میں بجٹ دیا اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ہم اور تجربے نہیں کرسکتے یہ گزرنے والا دور اکنامی کے حوالے سے ملک کا سیاہ ترین دور تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 2013 سے 16 تک پروگرام مکمل کیا جو ملکی تاریخ میں ایک بار ہی ہوا اب ہمیں ہر ممکنہ کوشش کرنی ہے کہ ملک کی معیشت کو بہتر کریں۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں میکرو اکنامک انڈیکیٹرزکو بہتر بنانا ہوگا یہاں امیر افراد قرضے معاف کروالیتے ہیں غریب، بیوہ خواتین کے چند ہزار کے پیچھے اثاثے منجمد ہوجاتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اپوزیشن سیاست کے لئے غیر سنجیدہ بیانات دے رہی ہے ان کے غیرسنجیدہ بیانات سے پاکستان کی ساخت کو بےحد نقصان پہنچ رہا ہے آج اپوزیشن جگہ جگہ کہتی ہے پاکستان ڈیفالٹ کرے  گا جو غلط  ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دنیا کو کہتے ہیں ہمارا ملک کرپٹ ہے اور پھر سرمایہ کاری کی امید لگاتے ہیں ایسا کہہ کر ہم اپنے ملک کا نقصان کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں