ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی قیادت کی دونوں اسمبلیاں ایک ہی دن تحلیل کرنے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی ایک ہی دن تحلیل کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرِ صدارت سینئر قیادت کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا جس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی ایک ہی دن تحلیل کرنے کی تجویز دی گئی۔

اجلاس میں اکثریت نے رائے دی کہ دونوں اسمبلیاں ایک ہی دن تحلیل کی جائیں۔

- Advertisement -

سینئر قیادت سے خطاب میں عمران خان نے کہا: ’پارٹی کے تمام ذمہ داران سے رائے لے چکا ہوں، اب مزید مشاورت نہیں بلکہ فیصلے کا اعلان ہوگا۔ اسمبلیوں کی تحلیل پر پنجاب مخلوط حکومت کی ایک ہی رائے ہے۔ اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی۔‘

چیئرمین پی ٹی آئی نے اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق ابہام ختم کر دیا۔ اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق قانونی نکات پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے آئینی اور قانونی پوزیشن سے آگاہ کیا۔

خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان ہفتے کے روز متوقع ہے۔ عمران خان خطاب کے دوران اس کا اعلان کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں