21.7 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے روس سے سستے تیل لینے کے حکومتی دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے روس سے سستا تیل لینے کی تردید کرتے ہوئے کہا روس سے تیل ملنے پر حکومتی وزرا ہی ایک پیج پر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول زرداری نے امریکا نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس سے سستا تیل لینے کی کوشش نہیں کررہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ روس سے تیل ملنے پر حکومتی وزرا ہی ایک پیج پر نہیں اور اگر روسی تیل مل بھی گیا تو قابل استعمال بنانے میں بہت وقت لگے گا۔

- Advertisement -

وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے چند دن پہلے روسی تیل کا معاہدہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس ہمیں خام تیل ڈسکاؤنٹ پر دے گا،خام تیل پرڈسکاؤنٹ پر ہماری ان سے فیصلہ کن بات ہوگئی، اس کے علاوہ ریفائنری پروڈکٹس پیٹرول ڈیزل پر روس ہمیں ڈسکاؤنٹ دے گا۔

انھوں نے بتایا تھا کہ حکومت روس کیساتھ تیل اور گیس کی خریداری پربات چیت کررہی ہے، روس کے ساتھ تیل کی خریداری کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں، 20جنوری تک روس سے تیل خریداری کی تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں