26.6 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

دعا منگی کیس: انتہائی مطلوب ملزم نے گرفتاری کیوں دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اغوا برائے تاوان کے انتہائی مطلوب ملزم نے کراچی پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم آغا منصور نے کراچی کی مقامی عدالت میں پیش ہوکر گرفتاری دی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزم آغا منصور کی تلاش میں تھے، ممکنہ طور پر ملزم نے مارے جانے کے خوف سے گرفتاری دی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم آغا منصور کراچی پولیس کا ہی سابق اہلکار ہے، جو آج جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں پیش ہوا اور اپنی گرفتاری دی، گرفتار کے بعد عدالت نے ملزم کو سینٹرل جیل بھیج دیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم دعا منگی کیس سمیت دیگر کیسز میں پولیس کو مطلوب تھا۔

دعا منگی کیس کا پس منظر

واضح رہے کہ دعا منگی کے اغوا کا واقعہ 30 نومبر 2019 کو کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پیش آیا تھا جہاں دعا منگی کو خیابان بخاری سے مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔

دعا منگی بعد ازاں دسمبر میں گھر واپس آئی تھیں، ان کی رہائی 20 سے 25 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی تھی۔

اس ہائی پروفائل کیس کے ملزمان کو کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم نے 18 مارچ 2020 کو گرفتار کیا تھا جن میں زوہیب قریشی بھی شامل تھا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا جرائم کا ریکارڈ ہے اور وہ شہر میں گاڑیاں چھیننے میں بھی ملوث ہیں جبکہ ایک پولیس افسر بھی ان سرگرمیوں میں ملوث تھا جن کو محکمے سے فارغ کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں