بھارتی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تنیشا شرما نے شو کے سیٹ پر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’فتور‘ میں کترینا کیف کے بچپن کا کردار نبھانے والی اداکارہ تنیشا شرما نے ٹی وی شو کے سیٹ پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
20 سالہ اداکارہ تنیشا نے متعدد ٹی وی سیریلز میں کام کیا جبکہ بالی وڈ فلموں میں بھی چھوٹے کردار ادا کرنے شروع کردیے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکاری کافی دنوں سے افسردگی کے عالم میں تھیں لیکن وہ کیوں پریشان تھی اس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے میک اپ روم میں لگے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
Maharashtra | TV actress Tunisha Sharma committed suicide by hanging herself on the set of a TV serial. She was taken to a hospital where she was declared brought dead: Waliv Police
— ANI (@ANI) December 24, 2022
اداکارہ نے فتور میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ ان کی آنے والی فلموں میں کہانی ٹو اور سلمان خان کی دبنگ 3 شامل ہیں۔