17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نارتھ ناظم آباد سے ملنے والی نومولود بچی کے قتل کی تصدیق ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میڈیکولیگل افسر نے نارتھ ناظم آباد سے ملنے والی نومولود بچی کے قتل کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کوہستانی محلے میں نومولود بچی کی پھندہ لگی لاش ملنے کے واقعے میں لیڈی میڈیکولیگل افسر کی جانب سے نوزائیدہ بچی کے قتل کی تصدیق کر دی گئی۔

لیڈی میڈیکولیگل افسر ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق بچی کو گلے میں کپڑا لپیٹ کر قتل کیا گیا، نوزائیدہ بچی کے گلے میں پھندہ لگانے کے نشانات ہیں، اور بچی کی موت گلا دبانے سے ہی واقع ہوئی۔

- Advertisement -

ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق لاش کے ڈی این اے سیمپل محفوظ کر کے پولیس کو دے دیے گئے ہیں۔

زمین پھٹی نہ آسمان گرا، نومولود بچی کی پھندا لگی لاش برآمد

پولیس نے بتایا کہ ریسکیو رضاکاروں کو بچی کی لاش گٹر کے ڈھکن کے اوپر سے ملی تھی، بچی کے گلے میں کالے رنگ کے کپڑے سے پھندا لگایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تحریری پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے، ڈی این اے سیمپل کے ذریعے قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی، اور واقعے سے متعلق مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں