تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

زمین پھٹی نہ آسمان گرا، نومولود بچی کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں کٹی پہاڑی کے قریب کوہستانی محلے میں نومولود بچی کا قتل ہوا ہے، بچی کی لاش ایک شاپنگ بیگ میں ڈال کر پھینکی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب ایک جگہ سے نومولود بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ چھیپا رضاکاروں کو بچی کی لاش گٹر کے ڈھکن کے اوپر سے ملی۔

لاش نارتھ ناظم آباد بلاک کیو کوہستانی محلے سے ملی، ریسکیو کے مطابق بچی کے گلے میں کالے کپڑے سے پھندا لگا ہوا تھا، جس سے لگتا ہے کہ بچی کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو علاقہ مکینوں کی جانب سے مزید انکشافات سامنے آئے، ایک عینی شاہد نے بتایا کہ نومولود بچی شاپنگ بیگ میں باندھ کر گلی میں پھینکی گئی تھی۔

عینی شاہد کے مطابق گلی کے کونے پر ایک کتا شاپنگ بیگ کو گھسیٹ کر گلی کے اندر لے آیا، کتے شاپنگ کے قریب بھونکنے لگے تو ایک خاتون نے شاپنگ بیگ کھولا، شاپر کے اندر بچی کی لاش موجود تھی۔

پولیس اہل کاروں کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر وہ جائے وقوعہ پہنچے اور لاش کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا، لیڈی ایم ایل اسپتال میں موجود نہیں تھیں، جب پوسٹ مارٹم ہوگا تو اس کے بعد پتا چل سکے گا کہ وجہ موت کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -