13 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

کاہان آپریشن: لیڈنگ پارٹی آئی ای ڈی سے ٹکراگئی، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بلوچستان کی تحصیل کوہلو میں سیکورٹی فورسز کی لیڈنگ پارٹی دوران آپریشن آئی ای ڈی سے ٹکراگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کوہلو کے علاقے کاہان میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران لیڈنگ پارٹی آئی ای ڈی سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں کیپٹن فہد، نائیک امتیاز، سپاہی شمعون ،سپاہی مہران اورسپاہی اصغر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں ہماری قربانیوں سے حاصل امن متاثر نہیں کرنے دیں گے اور ایسے بزدلانہ واقعات ہمارے عزم کو متاثر نہیں کرسکتے،سیکیورٹی فورسز دشمن کے عزائم ناکام بنانے میں پر عزم ہیں۔


اس سے قبل آج ہی صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تھا۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سپاہی بھی شہید ہوا تھا۔

 

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں