15.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

استعفے منظور نہ ہوئے تو سپریم کورٹ جائیں گے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ اگر اسپیکر نے استعفے منظور نہ کئے تو ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جس اسمبلی کے 60 فیصدارکان کرمنل ہوں اسکی کوئی عزت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی عوام کی نمائندہ نہیں، اس کی کوئی حیثیت نہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم اس اسمبلی میں آنے کو بالکل تیار نہیں ہیں۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے قومی اسمبلی میں اجتماعی استعفے دیے ہیں اکٹھے ہی جائیں گے، ہم تمام ارکان ایک ساتھ اسمبلی جائیں گے اور استعفوں کی تصدیق کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سیاست نواز شریف کے گرد گھومتی ہے، طلال چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم اسمبلیاں اکٹھی تحلیل کریں گے تاکہ 66 فیصد ملک میں الیکشن ہوں، اگر اسپیکر نے استعفے منظور نہ کیے تو سپریم کورٹ جائیں گے۔

ق لیگ سے سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ ق لیگ سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ابھی بات چل رہی ہے،امید ہے187ارکان ہماری حمایت کااعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے ارکان پی ٹی آئی کی سپورٹ کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتے تھے، پہلے بھی جو ق لیگ کے لوگ جیتے وہ پی ٹی آئی کی سپورٹ سے جیتے تھے۔

پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ بونے لوگ بڑی کرسیوں پر بیٹھ گئے ہیں ،سارے چور اکٹھے ہوگئے ،پی ڈی ایم رہنماؤں کو فکر ہی نہیں ہے کہ ملک کہاں جارہا ہے،ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے یہ اس مسئلے پر بات نہیں کرتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں