اشتہار

تونیشا کی موت کے بعد شیزان نے فون پر 2 گھنٹے کس سے بات کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی نوجوان اداکارہ تونیشا شرما کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر خودکشی کرنے کے کیس کی تحقیقات میں آئے روز نئے نئے انکشافات کیے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تونیشا شرما کے بوائے فرینڈ شیزان خان نے اداکارہ کی موت کے بعد موبائل فون پر دو گھنٹے تک اپنی خفیہ گرل فرینڈ سے خوشگوار موڈ میں بات چیت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خودکشی سے 15 منٹ قبل تونیشا کی والدہ اور شیزان میں کیا بات ہوئی تھی؟

- Advertisement -

پولیس کے مطابق سیزان خان کی خفیہ گرل فرینڈ کا تعلق ممبئی سے ہے اور وہ ٹیلی ویژن انڈسٹری سے منسلک ہیں، جلد ہی ان تک پہنچ کر بیان قلمبند کریں گے۔

مزید برآں پولیس کو سیٹ پر میک اپ روم سے اداکارہ کا ٹوٹا ہوا موبائل فون اور شیزان خان کے لیے لکھا گیا لیٹر برآمد ہوا ہے۔ موبائل فون کیسے ٹوٹا؟ پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تونیشا شرما کی خودکشی کے چند لمحے بعد کی ویڈیو سامنے آگئی

دوسری جانب پولیس نے تونیشا شرما کے واٹس ایپ چیٹس حاصل کر لیے جو 250 سے زائد صفحات پر مشتمل ہیں تاہم شیزان خان اس بارے میں پولیس کو کوئی جواب نہیں دے رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں