اشتہار

سعودی عرب، رہائشیوں کے لیے نئی مشکل

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں گزشہ ماہ نومبر کے دوران مکانات کے کرایوں میں 15.6 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جو حالیہ برسوں کے دوران سب سے بڑا اضافہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں مکانات کے کرایوں میں سالانہ بنیاد پر 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جو ایک ماہ بعد ہی بڑھ کر 15.6 فیصد ہوگیا اور یہ حالیہ برسوں کے دوران گھروں کے کرایوں میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مکانات کے کرایوں میں اضافے کی بڑی وجہ کرائے کی مکانوں کی بڑھتی طلب ہے دوسری وجہ سعودی معیشت کا تیزی سے پھلنا پھولنا ہے۔

- Advertisement -

ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق فلیٹس کے کرایوں کا انڈیکس نومبر کے مہینے میں 85.16 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر 2021 میں 73.61 فیصد تھا۔ بنگلوں کے کرایوں میں نومبر 2022 کے دوران 8.6 فیصد اضافہ ہوا۔ اس طرح اس کا انڈیکس 91.12 پوائنٹس تک پہنچ گیا جبکہ نومبر 2021 کے دوران اس کا انڈیکس 83.89 پوائنٹس تک تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں