22.7 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

وزیر اعظم کو ایم کیو ایم کے تحفظات سے آگاہ کر دیا، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کر دیا، انہوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے اس متعلق بات کریں گے۔

لاہور میں داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ یہ آخری موقع ملا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر پاکستان کو بنائیں، ہم جس جگہ پر کھڑے ہیں وہاں سب کو اپنی نیت ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ نفاق کی بجائے اتفاق وقت کا اہم تقاضا ہے، تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کریں، گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقاتیں ہوئیں، وزیر اعظم شہباز شریف سے 3 مرتبہ بات چیت ہوئی اور ان سے فون پر بھی رابطے میں ہوں۔

- Advertisement -

کامران ٹیسوری نے کہا کہ حضرت داتا دربار کے مزار پر حاضری دی اور پاکستان کے لیے دعا کی ہے، کراچی روشنیوں کا شہر اور معیشت کا حب سمجھا جاتا تھا مگر اس کو نظر لگ گئی، شہر کے لیے خصوصی دعاکی ہے، دعا گو ہوں کہ اللہ اس لاہور کو بھی نظرِ بد سے بچائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں