اشتہار

” منظور وسان کو پاگل خانے جاتے دیکھ رہا ہوں”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کے پی اور بلوچستان کے وزرائے اعلان کو نہیں بلایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘ دی رپورٹرز’ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کا اہم کردار ہے، بلوچستان نے بھی قربانیاں دیں، مگر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ کو نہیں بلایا گیا۔

ملک کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت نے افغانستان سے سفارتی تعلقات کو ختم کردیا ہے، حالت یہ ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان میں پاکستانی سفارت خانہ تھرڈ سیکریٹری چلارہا ہے، بلاول بھٹو واشنگٹن جارہے ہیں مگر وہ کابل جانے کی زحمت نہیں کرتے۔

- Advertisement -

پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان معیشت کے سنگین بحران کے دہانے پر کھڑا ہے، ملک میں تو اب ڈالر ہی ناپید ہوگیا ہے،سونے کی بھی قلت ہے، اب خبر آئی ہے کہ پاکستان کی معیشت پر بات کرنیوالوں پر سختی ہوگی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سوشل میڈیا اوربات کرنے پرپابندی سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی،عدم استحکام کا خاتمہ کیا جائے تو معاشی بحران بھی تھم سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان اس سال سندھ یا بلوچستان کی جیل میں ہوں گے

کراچی کی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں بد معاشی کےلیے غنڈوں کو جمع کیا جارہا ہے،لونڈےلپاڑے اکٹھےکرکےایم کیوایم کوجوڑاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے تشدد کی سیاست ختم کرنےکےلیےسب نے کردار ادا کیا، کراچی آپریشن کےپولیس اہلکاروں کوشہید کیاگیا انکے ساتھ ریاست کھڑی نہیں ہوئی،اب دوبارہ ایسا کیا گیا تو یہ شہیدوں کے خون سےغداری ہوگی۔

فواد چوہدری نے پی پی رہنما منظور وسان کے اس دعوے پر کہ دو ہزار تئیس میں عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا پر فواد چوہدری نے کہا کہ میں منظور وسان کو پاگل خانے جاتے دیکھ رہا ہوں، وزیراطلاعات سندھ سے متعلق انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کوجلد پنجاب میں زحمت دیں گے،ان کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ کا ذکر کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے ایم پی ایز نے کہا کہ ان سے رابطہ کیاگیا، ہم ان رابطوں کی تحقیقات کرینگے، یہی نہیں ہمارے ارکان کو توڑا جا رہا ہے ، دوسری جماعتوں میں بھیجا جارہا ہے، ایسا کھیل رچانے والوں کو کہہ رہا ہوں کہ اب ووٹ عمران خان کے ہوتے ہیں، یہ سب کھیل پرانے ہوچکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں