12 C
Dublin
منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

اداکارہ اروشی روٹیلا کی والدہ کو رشبھ پنت کیلئے پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ اروشی کی والدہ میرا روٹیلا نے حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے لیے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے فالوورز سے کرکٹر کی صحتیابی کی دعا کی اپیل کی۔

میرا روٹیلا نے انسٹاگرام پر رشبھ کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا سوشل میڈیا پر  گردش کرتی افواہیں ایک طرف لیکن مجھے یقین ہے کہ رشبھ صحت مند ہوکر جلد انٹرنیشنل ٹیم میں شامل ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meera Rautela (@meera_rautela)

- Advertisement -

اداکارہ کی والدہ نے لکھا میں پر امید ہوں کے اترکھنڈ کا نام روشن کرنے کے لیے رشبھ ضرور کھیل کی طرف لوٹیں گے۔

میرا روٹیل کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کیا ایک صارف نے لکھا کہ داماد جی لکھنا بھول گئی آپ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اپنے اکاؤنٹ سے آؤ اروشی۔

میرا روٹیل کی پوسٹ پر ایک اور  صارف نے لکھا کہ ’آپ کا دماد بلکل ٹھیک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں