ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ارشدشریف قتل کیس، جے آئی ٹی 15 جنوری کو کینیا جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

ازخود نوٹس کیس میں ارشد شریف کےقتل کی تحقیقات کیلئےاسپیشل جے آئی ٹی 15 جنوری کو کینیا جائے گی۔ اسپیشل جےآئی ٹی کینیا سےارشدشریف قتل کے شواہد جمع کرے گی۔

اسپیشل جے آئی ٹی کینیاسےارشدشریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کرے گی۔ کینیا سے پوسٹ مارٹم رپورٹ ملتےہی سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جائے گی۔ رجسٹرار آفس نے ارشد شریف پوسٹ مارٹم رپورٹ کی کاپی ناقابل قبول قرار دی تھی۔

اسلام آباد پولیس نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے لیے فنڈز کا اجرا کردیا ہے۔

- Advertisement -

وزرات داخلہ کی مشاورت کے بعد وفاقی پولیس نے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی، ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ اسپیشل جے آئی ٹی کینین حکام سے رابطے میں ہے۔

فنڈز کے اجرا کے بعد ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے اسپیشل جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

خیال رہے خصوصی جے آئی ٹی نے وزارت داخلہ سے دبئی اور کینیا کے دورے کے لیے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 5ارکان کے سفر اور رہائش کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کی درخواست کی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ وزارت داخلہ نے سرکاری عہدیداروں کے غیر ملکی دوروں پر پابندی کا حوالہ دیا اور پابندی کی وجہ سے وزارت خزانہ نے اس دورے کے لیے فنڈز کی منظوری نہیں دی اور نہ ہی یہ جاری کیے ہیں۔

خصوصی جے آئی ٹی کے کنوینر ڈی آئی جی اسلام آباد اویس احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی ، فنڈز صرف کابینہ ڈویژن کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے جا سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں