اشتہار

مونس الہیٰ کی فیملی کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مونس الہیٰ اور ان کی فیملی کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیاست کو اب ریموٹ کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں مہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہٰی اور مونس الٰہی دلیری سے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، ہم مونس الٰہی اور ان کی فیملی کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستانی سیاست کو اب ریموٹ کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کواب ضد چھوڑ دینی چاہیے، پاکستان کو نارمل حالت میں آنے دیں اور انتخابات ہونے دیں، پاکستانی عوام کے سامنے سرتسلیم خم کریں، ادارےاورعوام ایک پیج پراچھے لگتےہیں، اداروں اورعوام کا پیج الگ ہوجائےتو وہ مستقبل کیلئےاچھا نہیں ہوتا۔

- Advertisement -

اسحاق ڈار کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیر خزانہ کا بیان پاکستانیوں کیلئے انتہائی تشویش کا باعث ہے،انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے اکاؤنٹس میں پڑا پیسہ حکومت کا ہے، اسحاق ڈار کے اس بیان پر پاکستانیوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘آج سے چند ماہ بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ہونگے

فواد چوہدری نے ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے نوے کی دہائی میں بینکوں سے زیادتی کی اور انیس سو اٹھانوے میں ملک میں اکاؤنٹس کو منجمد کیا تھا،وزیر خزانہ ماضی والی صورتحال کو نہ دہرائیں،اسحاق ڈار اور انکی ٹیم کے غلط بیانات کی وجہ سے معیشت تباہ ہو رہی ہے،حکومت کی ایک ہی پالیسی ہےدوسرےممالک سےمانگ کروقت گزرالیں، یاد رکھیں کہ دوسرےملکوں سےمانگ کرملک نہیں چلایاجاسکتا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل بیرونی اثاثے21بلین ڈالرپر موجود تھے،جس دن عدم اعتماد پیش ہوئی،اس روز بیرونی اثاثے16.4بلین ڈالرتھے جبکہ پچھلے پانچ ماہ کےدوران بیرونی اثاثے پانچ بلین ڈالرسےبھی کم ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں