اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

سونیا حسین نے کامیابی کا راز بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ سینئر اداکار محمد احمد کو دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں سونیا حسین نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے شوبز سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔

سونیا حسین نے بتایا کہ ’کیریئر کے شروع میں بہت سے لوگوں نے میری مدد کی سب کے ساتھ کچھ سیکھا ہے لیکن اداکار و رائٹر محمد احمد نے بہت ساتھ دیا وہ حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ کردار تم کرسکتی ہو، یہ نہ سمجھو یہ کردار ہے بلکہ یہ محسوس کرو کہ یہ تم خود ہو۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے کردار سے متعلق بتایا کہ ’ڈرامے میں باپ کا کردار تھا جس میں لڑکی کام کرتی ہے جب وہ گھر دیر سے پہنچتی ہے تو مختلف سوالات کیے جاتے ہیں؟ ‘

سونیا حسین نے بتایا کہ ’ہماری سوسائٹی کا ایک یہ بھی پہلو ہے کہ لڑکیاں کمانے بھی جاتی ہیں اور گھر والوں کی باتیں بھی سنتی ہیں۔‘

اسکرپٹ کے انتخاب سے متعلق سونیا حسین نے بتایا کہ ’بچپن سے اسکول میں مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتی تھی، سبجیکٹ پر بات کرنے کا شروع سے شوق تھا تقاریر میں حصہ لیتے ہوئے یہ سوچتی تھی کہ کالج کی لڑکیوں کو اپنا پیغام پہنچا سکوں۔

اداکارہ نے کہا کہ ’شوبز میں آنے سے یہ فائدہ ہوا کہ جو پیغام میں اسکول یا کالج لیول پر پہنچا رہی تھی اب وہ اداکاری کے ذریعے لوگوں تک پہنچا رہی ہوں۔

سونیا حسین نے ڈراموں کے پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز ودیگر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ سونیا حسین اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں (نور) کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، دیگر اداکاروں میں عائزہ اعوان (تہنیت)، شہزاد شیخ (مرتضیٰ)، خالد انعم، بشریٰ انصاری، بابر علی، شزا خان، منزہ عارف ودیگر شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں