20.4 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق گورنر پنجاب نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ وقت سے پہلے اسمبلی تحلیل کرنا مشکل فیصلہ ہے لیکن آئین میں اس کی گنجائش ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تین روزہ پراپرٹی ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق سمری موصول ہوچکی ہے، جس پر دو دن میں فیصلہ کرنا ہے، یہ مشکل فیصلہ ضرور ہے مگر آئین میں اس کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کے بعد پنجاب میں نگراں سیٹ اپ کیلئے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن کو کہنا ہے،الیکشن کےلیےنوے دن درکار ہوں گے تاریخ بھی دینی ہوگی، اسی نوے روز کے دوران رمضان کا مہینہ بھی آرہا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی، گورنر پنجاب کو سمری موصول

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق سمری پر دستخط نہ کیے 48 گھنٹوں میں اسمبلی ازخود تحلیل ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر بلیغ الرحمٰن کو بھجوا دی گئی ہے، پنجاب میں عبوری حکومت کی تشکیل کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو 48 گھنٹے میں خط لکھ رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اسمبلیاں توڑ کر عوام میں جائیں گے، دونوں صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں