اشتہار

پاک نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے، اہم کھلاڑی کا دورانِ میچ ڈیبیو

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کراچی میں جاری ہے گرین شرٹس نے کیوی ٹیم کو جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں کیوی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ 282 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی دو کھلاڑی 109 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

- Advertisement -

نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے اوپنر بیٹر فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے جبکہ حارث سہیل بھی انجری کی وجہ سے میدان میں موجود نہیں ہیں۔

ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ فخرزمان ہیمسٹرنگ کا شکار ہوئے ہیں اور اس وقت میڈیکل پینل کی نگرانی میں ہیں۔

دوسری جانب مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل بھی گردن میں درد کے باعث فیلڈنگ کے لئے میدان میں نہیں آئے، انہوں نے 22 رنز بنائے تھے، دونوں بیٹرز رن آؤٹ ہوئے تھے۔

ایسے میں گرین شرٹس کی جانب سے کامران غلام کو دوران میچ ڈیبیو کروایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں