اشتہار

شبھمن گل نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ پاش پاش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی بیٹر شبھمن گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخ ساز اننگز کھیلتے ہوئے ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر شبھمن گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں تاریخ رقم کردی۔

شبھمن گل ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے،اس دوران انہوں نے وراٹ کوہلی اور شیکھر دھون کا ریکارڈ توڑا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بیٹر شبھمن گل نے ڈبل سینچری جڑدی

گل نے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری 87 گیندوں پر بنائی، انہوں نے اپنی اننگز میں 14 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

بھارت کے اوپنر بیٹر کو 1000 رنز بنانے کے لئے 19 اننگز کا سہارا لینا پڑا، اس سے قبل ہندوستان کی جانب سے ویرات کوہلی اور شیکھر دھون نے 24-24 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی بیٹر فخر زمان کو دنیائے کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے انہوں نے یہ ریکارڈ 18 ایک روزہ میچوں میں حاصل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں