اشتہار

ملک انتخابات میں تاخیر کا کسی طور متحمل نہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک انتخابات میں تاخیر کا سکی طور متحمل نہیں۔

پنجاب میں نگراں حکومت کے قیام کے لیے عمران خان سے پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین نے خصوصی ملاقات کی اور اس موقع پر فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

ملاقات میں صوبے میں نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی سے متعلق اہم امور پر مشاورت ہوئی۔ نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا، نوید چیمہ اور نصیر خان کے ناموں پر غور کیا گیا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حتمی مشاورت کے بعد 2 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے پر اتفاق ہوگیا۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ بہترین ساکھ اور صلاحیت کی حامل نگراں حکومت ہی ذمہ داری کے لیے موزوں ہے، تحریک انصاف بہترین شہرت و صلاحیت کی حامل شخصیات کو نامزد کر رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حساس صورتِ حال میں انتخابات کی شفافیت کو خطرے میں ڈالنا قوم سے دشمنی ہے، صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد سنجیدہ ترین معاملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کا سامنا کرنے سے خوفزدہ گروہ کو مزید خرابیوں کی اجازت نری حماقت ہوگی، نگراں حکومتوں کا آئینی تقاضا سنجیدگی سے پورا کیا جائے، عوام کو انتخاب کے ذریعے فیصلے کا بلاتاخیر حق دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں