اشتہار

بجلی بریک ڈاؤن سے متاثر تمام گرڈ اسٹیشنز بحال کر دیے گئے، پاور ڈویژن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن سے متاثر تمام گرڈ اسٹیشنز بحال کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہونے کے باعث ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن واقع ہوا تھا، پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ اب متاثرہ تمام گرڈ اسٹیشنز بحال کر دیے گئے ہیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق پاور ہاؤس اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تمام 1 ہزار 112 گرڈ اسٹیشنز بحال کیے جا چکے ہیں، جن میں پاور ہاؤس کے 129 گرڈ اسٹیشنز شامل ہیں۔

- Advertisement -

پاور ڈویژن کے مطابق پیسکو اور ٹیسکو کے 113، آئیسکو کے 111 گرڈ اسٹیشنز، گیپگو کے 60، لیسکو کے 176 اور فیسکو کے 110 گرڈ اسٹیشنز بحال ہو چکے ہیں۔

میپکو کے 138، حیسکو کے 71 اور سیپکو کے 69 گرڈ اسٹیشنز، جب کہ کیسکو کے تمام 65 گرڈ اسٹیشنز بحال کر دیے گئے ہیں۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور بریک ڈاؤن کے 24 گھنٹے بعد بھی بجلی مکمل بحال نہ ہو سکی ہے، اور 10 ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی بدستور سسٹم سے آؤٹ ہے۔

طویل بریک ڈاؤن، ملک میں 24 گھنٹے بعد بھی بجلی مکمل بحال نہ ہوسکی

ذرائع کا کہنا ہے کہ کول پاور پلانٹس کی 6 ہزار 600 میگا واٹ بجلی سسٹم میں واپس نہ آ سکی، نیوکلیئر پاور پلانٹس کی 3 ہزار 500 میگا واٹ بجلی بحال نہیں ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق کول، نیو کلیئر پاور پلانٹس شٹ ڈاؤن کے 72 گھنٹے بعد پیداوار شروع کرتے ہیں، ٹرپ کرنے والے تمام پاور پلانٹس 2 دن تک واپس پیداوار شروع کر دیں گے، شارٹ فال کے باعث کمپنیوں میں مختلف دورانیے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں