اشتہار

پاکستان میں پاور شٹ ڈاؤن سے آگاہ، تعاون چاہا تو فراہم کرینگے، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پاور شٹ ڈاؤن سے آگاہ ہیں اگر کسی قسم کا تعاون چاہا تو فراہم کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں بجلی کے بڑے اور طویل بریک ڈاؤن کی گونج امریکا تک پہنچ گئی اور میڈیا سے بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان میں پاور شٹ ڈاؤن سے آگاہ ہیں۔ پاکستان نے اگر کسی قسم کا تعاون چاہا تو فراہم کریں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی خواہش رکھتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہونگے۔ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے سوال کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی دعوت کو بھارت نے مسترد کردیا ہے جس پر نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کو بات چیت کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طویل بریک ڈاؤن، ملک میں 24 گھنٹے بعد بھی بجلی مکمل بحال نہ ہوسکی

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے ایک سوال یہ کیا گیا کہ عمران خان اگر پاکستان کے دوبارہ وزیراعظم بنے تو کیا امریکا ان سے بات کرے گا جس پر نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے اور مشترکہ مفادات ہیں۔ پاکستان میں منتخب ہونے والی کسی بھی سیاسی جماعت سے بات چیت کیلیے تیار ہیں۔ پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں