پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

90 دن میں الیکشن کرانا لازمی ہیں، قانونی ماہرین

اشتہار

حیرت انگیز

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئین میں الیکشن میں تاخیر یا ملتوی کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے 90 دن میں انتخابات کرنا لازمی ہے۔

قانونی ماہرین نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے دو صوبوں کی تحلیل کے بعد نئے الیکشن کے حوالے سے قانونی اور آئینی نکات پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوے دن میں الیکشن کرانا لازمی ہیں۔

ماہر قانون اشتر اوصاف نے کہا کہ نوے دن میں الیکشن کرانا لازمی ہیں اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ معاشی ایمرجنسی لگا کر انتخابات ملتوی کیے جائیں تو یہ غلط ہے۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کرانا حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ یہ ضرور ہوسکتا ہے کہ حالات ایسے ہوں کہ الیکشن مقررہ مدت سے 10 دن پہلے یا بعد میں ہو جائیں۔

 

سینیئر قانون دانوں نے یہ بھی کہا نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری بھی کسی عدالت میں چیلنج نہیں کی جا سکتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں