تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

کے پی میں نگراں حکومت کی کابینہ کی تشکیل ، ناموں کا انتخاب

پشاور : نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی نگراں کابینہ کے لیے ناموں کا انتخاب کرلیا گیا، نگراں کابینہ کی تقریب حلف برادری آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی نگراں کابینہ کی تشکیل کے لیے ناموں کا انتخاب کرلیا گیا۔

نگراں کابینہ میں بارہ وزرا اور تین مشیر شامل ہوں گے، گورنر خیبرپختونخوا سے نگراں وزیراعلیٰ کے پی اعظم خان نے ملاقات کی جس میں منتخب ناموں پر مشاورت کی گئی۔

کابینہ میں حاجی غفران، خوشدل خان، حامد شاہ، ایڈووکیٹ ساول نذیر، فضل الہیٰ، عدنان جلیل، تاج آفریدی، محمدعلی شاہ، ارشاد قیصر اور ریاض انور ، رحمت سلیم خٹک، شاکراللہ اور حمایت اللہ بطور مشیر شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ کابینہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما نجم الدین کے صاحبزادے شاکر اللہ بھی شامل ہیں۔

نگراں کابینہ کی تقریب حلف برادری آج گورنر ہاؤس خیبر پختونخواہ میں ہوگی ، جہاں نگراں کابینہ حلف لے گی۔

Comments

- Advertisement -