9 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

لال حویلی کو خالی کروانے کا فیصلہ، سکیورٹی اداروں سے مدد طلب

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: محکمہ اوقاف کی جانب سے ایک بار پھر لال حویلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا اور اس کے لیے سکیورٹی اداروں سے مدد بھی طلب کرلی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں لال حویلی خالی کروانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ محکمہ اوقاف نے آپریشن کے لیے رینجرز، پولیس اور ایف آئی اے سے مدد مانگ لی۔

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور بھتیجے راشد شفیق کی جانب سے لال حویلی کے بھرپور دفاع کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں شیخ رشید نے لال حویلی خالی کروانے کے حکم کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ لال حویلی سابق وفاقی وزیر کی ملکیت ہے، سیاسی انتقامی کارروائی کی گئی، مقدمہ کی تاریخ 24  اکتوبر  مقرر ہے اس کے باوجود غیر قانونی نوٹس بھیجا گیا۔

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے عدالت کو بتایا تھا کہ لال حویلی شیخ رشید کی کئی دہائیوں سے ملکیت ہے۔ اس پر ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک کو نوٹس جاری کیے اور اگلے دن مکمل ریکارڈ سمیت عدالت میں طلب کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں