تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

اسحاق ڈار کے چیلنج پر شوکت ترین کا جواب

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے معاشی اعداد و شمار پر عمران خان کو مذاکرے کے چیلنج پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا جواب آگیا۔

شوکت ترین نے جواب میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار عمران خان کی ٹیم چھوڑیں صرف میرے ساتھ مذاکرہ کر لیں اسحاق ڈارکی زبان مناسب نہیں تھی، اپنا اکنامک سروے دیکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 50،50 روپے اضافہ کیا سیلزٹیکس لگایا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 100 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔

وزیر خزانہ نے عمران خان کو براہ راست مذاکرے کا چیلنج دے دیا

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ مشکل اسحاق ڈار کے چہرے پر صاف نظر آرہی ہے اسحاق ڈار مایوسی کا شکار ہےان کے چہرے سے پتہ چل رہا تھا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کو براہ راست مذاکرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اپنے معاشی ماہرین لے آئیں اور نمبرز پر براہ راست مذاکرہ کر لیتے ہیں۔

انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب اپنےافلاطون اکٹھے کرلیں آپ ایک نمبر بھی غلط ثابت نہیں کرسکتے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس آچکی ہیں، جس میں کے پی کے وزیر خزانہ کو عمران خان ہدایت دیتے ہیں کہ آئی ایم ایف کو خط لکھو اور ان کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہ کرو۔

Comments

- Advertisement -